راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہوچکی ہے، جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شجر اور حجر بھی ان کا رونا رو رہے ہیں، اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جا رہا ہے اور پلس کون ہوگا، لیکن اب یہ ہو کر رہے گا، معاشی حالات خوفناک ہو گئے ہیں، اسمبلی میں جانے اور نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔
اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا فیصلہ اسی ہفتےمیں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لےجون میں چت یاپٹ ہوکررہےگاعدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کےمشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کیطرف سےآکر رہےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 21, 2023
انہوں نے کہا کہ ساری قوم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی بلکہ اس پر رنجیدہ ہے، لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو پارٹیاں بدل رہے ہیں،عوام میں ان کی حیثیت ایک رات کی دلہن سے زیادہ نہیں، دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آ جاتی، لیکن بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا، نسلی اور اصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں۔
جوپارٹیاں بدل رہےہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن اک رات کی سےزیاده نہیں دو تین مہینےسسرال جیل کاٹنےسےقیامت نہیں آجاتی لیکن بکنےکادھبہ کبھی نہیں مٹتانسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتےاورچٹان کیطرح ڈٹےرہتےہیں معاشی حالات خوفناک ہوگئےاسمبلی میں جانےاورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 21, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ جون میں چت یا پٹ ہو کر رہے گا، عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر کیوں نہ بنا لیں، آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آ کر رہے گا۔