راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں، سپریم کورٹ کا گھیراؤ اور کبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کا ایجنڈا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں زیادہ تر وہ پولیس والے ایکٹیو ہیں جو نواز شریف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے کوٹے سے بھرتی ہوئے اور آج پولیس میں سینئر افسر بن چکے ہیں، میں نے 2 ٹویٹ دینے تھے لیکن میرے لوگوں کو غیر قانونی طور پر گھروں سے اٹھا لیا ہے۔
13جماعتیں اپنی نااہلی کاغصہ عوام پرنکلوارہی ہیں اس میں زیادہ تروہ پولیس والےایکٹیوہیں جونوازشریف کےMNA MPAکےکوٹےسے بھرتی ہوئےاورآج پولیس میں سینئرافسر بن چکےہیں میں نے2ٹویٹ دینےتھےلیکن میرےلوگوں کوغیرقانونی طورپرگھروں سےاٹھا لیاہےدیکھناہےکہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یانہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 18, 2023
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یا نہیں، عدالت ضمانت دیتی ہے تو ایک ریڈی میڈ ایف آئی آر تیار ہوتی ہے، ملک سیاسی معاشی اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا، آئی ایم ایف سے چھٹی دوستوں سے کٹی ہوگئی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 16 جون تک آر یا پار ہو جائے گا، 4 مرلے کی لال حویلی کا کیس بھی ہنگامی طور پر آج لگا دیا ہے، بکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، جب تک گرفتار نہیں ہوتا وڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا، اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اور انشاءاللہ عدلیہ آئین و قانون جیتے گا۔
16جون تک آر یا پار ہو جائےگا 4مرے کی لال حویلی کا کیس بھی ہنگامی طور پر آج لگا دیا ہے بکنے اور بکنے والوں کاجمہ بازار لگا دیاگیاہے جب تک گرفتار نہیں ہوتاوڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشیش جاری رکھوں گا اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اورانشاءاللہ عدلیہ آئین وقانون جیتےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 18, 2023