راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل یا مائنس کر کے پی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، چادر اور چاردیواری کو روندنے والی ن لیگ دفن اور پی ڈی ایم کا کفن ہوگا، خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے۔
9مئی پرلوگ پشیمان ہیں سازش سےغلط تاثردیاجارہاہےکہ عوام اوراداروں میں دوری ہوچکی گلی محلےسےبےگناہ بچےاٹھائیں گےتوماؤں کی بدعا ئیں لگیں گی نفرت اوربیچینی میں اضافہ ہورہاہےجسےختم ہوناچاہیےغریب مٹی ملاآٹاکھارہاہےنوازشریف گھرسےباہر قدم نہیں رکھ سکتااس لیےپاکستانی اورسیزکو ڈرایاجارہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 22, 2023
انہوں نے کہا کہ 9 مئی پر لوگ پشیمان ہیں، سازش سے غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ عوام اور اداروں میں دوری ہوچکی، گلی محلے سے بے گناہ بچے اٹھائیں گے تو ماؤں کی بددعائیں لگیں گی، نفرت اور بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری اور میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے، میرے سٹاف کو اٹھا کر لے گئے ہیں، جب تک پولیس گرفتار نہیں کرلیتی ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا۔
میری اورمیرےبھتیجےشیخ راشدشفیق کی گرفتاری کےلیےپولیس جگہ جگہ چھاپےماررہی ہےمیرےسٹاف کواٹھاکرلےگئےہیں جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکےذریعےقوم سےرابطہ رکھوں گا صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہےIMFناکام بجٹ بحران معشیت تباہ دوست ملکوں سےکٹی یہ ہے حکومت کی کارکردگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 22, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ناکام، بجٹ بحران، معیشت تباہ، دوست ممالک سے کٹی، یہ ہے حکومت کی کارکردگی، پہلے ہی غریب مر رہا ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے، اب دوائیوں کی قیمت میں مزید 20 فیصد اضافہ کر دیا، غریب مٹی ملا آٹا کھا رہا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے، صرف سپریم کورٹ ہی ملک کو سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔