وزیر خارجہ اردن کے ولی عہد کی شادی میں شرکت کریں گے

Published On 01 June,2023 10:09 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر آج ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی میں شرکت کریں گے۔

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوئم اور سعودی دوشیزہ  رجوہ آل سیف کی شادی کی مرکزی تقریب آج شام عمان کے زہران پیلس میں منعقد ہو رہی ہے ، اس تقریب میں دنیا بھر سے معزز مہمان، سربراہان مملکت، سیاسی و سفارتی شخصیات اور قریبی دوست اور شاہی خاندانوں کے افراد شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  اردن کا دورہ کریں گے، وہ شاہی خاندان کی دعوت پر شاہی شادی میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور سعودی رجوہ آل سیف کی شادی آج ہوگی

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اردن سے وزیرخارجہ 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے جہاں وہ عراقی قیادت اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ 

دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے ، وزیرخارجہ  بلاول بھٹو زرداری عراق کا دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد کی دعوت پر کررہے ہیں۔