اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے؟
صحافی نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ نہیں، ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسد عمر کیخلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سے آئے 7 سے 8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد چودھری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔
ایک اور صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں۔