لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کے ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث گرفتار ملزم علی رضا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اوکاڑہ سے حملے کی نیت سے لاہور آیا، پارٹی قیادت کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں، 9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔
ملزم نے بتایا کہ پلان میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جن میں حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری وغیرہ شامل تھے ان کے ساتھ مل کر لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔
شرپسند علی رضا نے مزید کہا کہ یہ سب پارٹی قیادت کی ان تقاریر کا نتیجہ ہے جو انہوں نے فوج کے خلاف کی ہوئی تھیں جن سے متاثر ہو کر ہم لوگوں نے یہ سب کچھ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔