جناح ہاؤس حملہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمنی نامزدگی کی رپورٹ سامنے آ گئی

Published On 04 June,2023 08:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس حملے میں ضمنی نامزدگی کی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

ضمنی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ احتجاج کر رہی تھیں، وہ کارکنوں کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہی تھیں، ایف آئی آر میں یاسمین راشد نامزد نہ ہو سکیں، ان کو مقدمہ نمبر 96/23 میں نامزد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت دیگر رہنما ملوث ہیں: آئی جی پنجاب

تفتیشی افسران کی طرف سے انہیں نامزد کر کے ضمنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی، عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ضمنی میں نامزد نہیں ہیں، اب ضمنی میں نامزدگی سامنے آ گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو کوٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے عدالت سے یاسمین راشد کا تین مختلف وجوہات پر ریمانڈ مانگا تھا ان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا تھا، وائس فرانزک ہونی تھی اور موبائل ڈیٹا چیک کرنے کیلئے بھجوانا تھا، یاسمین راشد کی کور کمانڈر ہاؤس سے 41 کالیں ٹریس ہوئی ہیں۔
 

Advertisement