پرویز الہٰی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، رائے ممتاز کا عدالت میں بیان

Published On 04 June,2023 04:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

رائے ممتاز نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ مجھ پر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباو ڈالا گیا، مجھے رات کو گرفتار کر کے مختلف جگہوں پر لے جایا گیا، میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، مجھے کہا گیا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف بیان ریکارڈ کرواؤں، مجھے کہا گیا کہ کرسی پر بیٹھنا ہے یا کھڑے رہنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا اگر کرسی پر بیٹھنا ہے تو محمد خان بھٹی کیخلاف بیان دوں، زبردستی اینٹی کرپشن نے بیان مجھ سے دلوایا کہ کہو محمد خان بھٹی نے ڈیڑھ کروڑ پرویز الہٰی کو دئیے، کہا گیا کہ پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن جاؤ، مجھ پر دباو ڈال کر زبردستی بیان لیا گیا۔