لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دو ہزار سولہ والے حالات واپس آنے چاہئیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے اپنا سب کچھ اللہ پر چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ ہی ہے جو میرے حق میں سب کچھ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والی جماعت کرچی کرچی ہو گئی: مریم نواز
چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا۔
دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسولؐ کے مقام کی توہین کی گئی، ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔