لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کی پیشگوئی پر واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام سٹاف اور مشینری کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
غفران احمد نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف کیا اور تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے۔
دوسری جانب لاہور میں دن بھر سخت گرمی کے بعد جوہر ٹاؤن، گلبرگ اور شملہ پہاڑی کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔