استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین برطانیہ روانہ

Published On 11 June,2023 04:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر طلوع ہونے والی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین برطانیہ روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

جہانگیر ترین برطانیہ میں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، جہانگیر ترین ایک ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کریں گے۔