لاہور: (دنیا نیوز) نئی قومی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے جہانگیر ترین پنجاب کے صوبائی دار الحکومت لاہور پہنچ گئے۔
اسلام آباد میں 3 دن مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد جہانگیر ترین خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے تین روز کے دوران اسلام آباد میں 30 کے قریب اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جہانگیر ترین کی آج لاہور میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔