اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں ترین گروپ کے رہنما عون چودھری بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین سے تحریک انصاف چھوڑنے والے اہم ترین رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جہانگیر ترین کی جانب سے جلد نئی پارٹی کے اعلان کے لئے پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔