لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا، عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر مقرر ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے عہدیداروں کا اعلان کیا، جس کے مطابق عامر کیانی پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چودھری مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور پارٹی ترجمان ہوں گے۔
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) June 12, 2023
اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عون چودھری بطور پیٹرن انچیف میرے بھی ترجمان ہوں گے، پارٹی کے مزید عہدیداروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔