راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد جہنم واصل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا جہاں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میرانشاہ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔