پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال نے کہا ہے کہ 20 جون کو خیبر پختونخوا کا 4 ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیروز جمال شاہ نے کہا کہ بجٹ کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشہ صوبائی حکومت نے صرف کرپشن کی، 5 سو ارب روپے قرضہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیاری مکمل نہ ہوئی، بلوچستان کا بجٹ تاخیر کا شکار، تاریخ تبدیل
فیروز جمال نے کہا کہ 4 افراد یہاں سے پیسے اکٹھے کر کے اسلام آباد جایا کرتے تھے، اب ان کے گھروں سے سرکاری اور غیرقانونی گاڑیاں برآمد ہو رہی ہیں، 9 مئی واقعات میں ملوث 33 افراد کے کیسز ملٹری کورٹ چلے گئے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث ضمانت حاصل کرنے والے ملزموں کیخلاف بھی کورٹ گئے ہیں، ان کی ضمانتیں بھی ختم کر دی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ طوفان کے نتیجے میں اموات اور زخمیوں کو معاوضہ دیا گیا ہے۔