شجاع آباد : ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد زخمی

Published On 17 June,2023 02:30 am

شجاع آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے میں تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی ملتان سے جلالپور پیروالا جا رہی تھی۔

حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔