بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق منڈی مدرسہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد مظفر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔