وزیر آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع وزیر آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ روڈ پر تیز رفتارموٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تاج گارڈن کا رہائشی خضر اپنے 5 سالہ بھائی موسیٰ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھومنے نکلا تھا کے راستے میں حادثہ پیش آ گیا۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 سالہ موسیٰ جاں بحق ہوا جبکہ 14 سالہ خضر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔