کندھ کوٹ: کٹے سے بھرا ٹرالر رکشہ کے اوپر الٹ گیا، 6 افراد جاں بحق

Published On 12 June,2023 01:26 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں ساقی موڑ کے مقام پر ٹرک 2 رکشوں پر الٹ گیا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے دو گھنٹے تک سینکڑوں شہری اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹانے میں مصروف رہے جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیاں میں شامل رہیں۔

حاادثے میں خاتوں اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر منوہر کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کی شناخت عبداللّٰہ، رشیداں، بشیراں اور عرفان ودیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتے دار تھے، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کی اطلاع پر امدادی کارروائی جاری ہے۔