شور کوٹ موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق

Published On 13 June,2023 07:24 am

شور کوٹ : ( دنیا نیوز ) شور کوٹ موٹر وے پر باہو انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باہو انٹرچینج کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سراج اور اصغر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسیکو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔