کراچی : دو ٹریلرز کی آپس میں ٹکر، ڈرائیور جاں بحق

Published On 14 June,2023 03:57 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آئی سی آئی پل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو ٹریلرز کی آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ٹریلر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ریسیکو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔