کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظرآگیا، یکم ذی الحج 20 جون بروز منگل جبکہ عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہوگی۔
پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا تاہم ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول ہونے پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے، عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہوگی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند کل نظر آ گیا تھا جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔