اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ درخواستوں کی آخری سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے 19 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، اٹارنی جنرل اور درخواست گزاروں نے اپنے دلائل مکمل کئے۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے بھی دلائل دینے کی استدعا کی، الیکشن کمیشن درخواستوں میں فریق نہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی عدالتی معاون کے طور پر اپنی معروضات جمع کرا سکتے ہیں، فیصلہ محفوظ کیا جا رہا ہے۔