راولپنڈی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے سابق جسٹس قاضی محمد امین کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ سمیت سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے ججز، وکلا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جسٹس قاضی محمد امین کا انتقال آج راولپنڈی میں ہوا، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے، جسٹس قاضی محمد امین سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے جج رہے ہیں۔