لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا کام تیز کر دیا گیا، دوسرے روز بھی مختلف نکات پر غور کیا گیا۔
صدر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت منشور کمیٹی کا دوسرے روز بھی اجلاس ہوا، زرعی شعبے کی ترقی اور صنعتی پہیہ تیز کرنے کے نکات پر مشتمل تجاویز پر غور کیا گیا، غربت کا خاتمہ اور جمہوری اقدار کا فروغ منشور کے اہم نکات میں شامل ہوگا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل عامر کیانی، سینئر لیڈرز اسحاق خاکوانی، چودھری نوریز شکور، رانا نذیر احمد خان، ڈاکٹر مراد راس، پیر سعید الحسن شاہ نے بھی شرکت کی۔
— Team Aleem Khan (@teamaleemkhan) June 23, 2023
منشور کمیٹی کے ارکان میاں خالد محمود اور اجمل چیمہ بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار تمام طبقات کی امنگوں کا ترجمان منشور جاری کیا جائے گا، پوری قوم مل کر پاکستان کے لئے مضبوط معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد تعمیر کرے گی۔