پشاور میں گیس لیکیج دھماکے سےگھر کی چھت گرگئی

Published On 24 June,2023 02:10 pm

پشاور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں گیس لیکیج دھماکے سے چھت اہل خانہ پر آ گری جس کے نتیجے میں گھر میں موجود افراد ملبے تلےدب گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے شریف آباد میں ایک گھر میں زور دار سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت اہل خانہ پر آ گری، ملبے تلے  بچے بھی دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا،  ملبے سے ماں اور باپ کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ تین بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو کی 8 ایمبولینس، 3 ریکوری وہیکل اور 65 اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔