کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے منصوبہ بندی و ترقیات وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملاقات کی۔
دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں، سندھ میں مردم شماری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ میں وفاقی فنڈنگ سےعوام کو سہولیات حاصل ہو رہی ہیں، وفاقی فنڈنگ سے صوبہ کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے خوشگوار تبدیلی یقینی ہے۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) June 26, 2023
گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک میں کراچی کے منصوبے اہم ہیں، مردم شماری پرصوبہ کےعوام کے تحفظات دور کیے جانے ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صوبہ کی ترقی میں وفاقی فنڈنگ جاری رہے گی، صوبہ کی ترقی کے لئے گورنر سندھ کا وژن شاندار ہے۔