پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کیلئے ضلعی سطح پر بورڈ کا اعلان کر دیا

Published On 24 June,2023 08:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات کیلئے ضلع کی سطح پر بورڈ بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عام انتخابات کیلئے ضلعی سطح پر بورڈ کا اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کیا، بورڈ میں سی ای سی، فیڈرل کونسل اور صوبائی کونسل کے ممبران شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں تیاری کیساتھ اتریں گے: بلاول بھٹو، متعدد سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

بورڈ میں ضلعی تنظیم، پیپلز یوتھ، پی ایس ایف، خواتین ونگ، اقلیتی ونگ اور لیبر ونگ کے ضلعی صدور کو بھی شامل کیا گیا ہے، ضلعی بورڈ کو 15 دن کے اندر قومی اور صوبائی نشستوں کے سفارشات پارٹی سیکرٹریٹ کے پتے پر ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔