لاہور: (دنیا نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی۔
ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ملک گیر گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے رقوم کی تقسیم عارضی طور پر روکی گئی ہے، پیر 26 جون سے وظائف کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت، ہم دستخط کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری
وظائف کی تقسیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قائم کردہ کیمپوں میں ہی کی جائے گی۔
ترجمان بی آئی ایس پی نے کہا کہ گزشتہ 5 روز میں 29 لاکھ خواتین کو تقریباً 26ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔