اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی

Published On 03 July,2023 02:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی جس کا دورانیہ 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہوگا، آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کے دوران فاضل ججز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری چھٹیوں میں دستیاب ہوں گے، دیگر 6 ججز مختلف اوقات میں مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران ہنگامی نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکیں گی، پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات صبح ساڑھے 9 سے دن ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، جمعہ کو عدالتی اوقات صبح ساڑھے 9 سے دن 12 بجے کے درمیان ہوں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق تعطیلات کے دوران دفتری اوقات صبح ساڑھے 9 سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک رکھے گئے ہیں۔