کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سویڈش سفارتکار، وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل او آئی سی کو خط لکھ دیئے۔
راجہ اظہر نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقع قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، اسلام کیخلاف نفرت انگیز عمل سے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے، دین اسلام مسلمانوں کو صبرو برداشت کی تلقین کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے، خیبرپختونخوا بار کا ہڑتال کا اعلان
رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا ہے کہ ایسے واقعات سے دنیا میں اسلاموفوبیا کی لہر کو ایک مرتبہ پھر اٹھایا جا رہا ہے، سویڈن حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔