اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور انور تاج کی 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق ایم این اے انور تاج کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسد قیصر اور انور تاج کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی اور پولیس کو اسد قیصر اور انور تاج کی گرفتاری سے روک دیا، موجودہ بینچ دستیاب نہ ہونے پر آئندہ سماعت دوسرا بینچ کرے گا۔