پشاور ہائی کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Published On 03 July,2023 11:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے رٹ پٹیشن غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے این اے 35 بنوں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے میں غلط بیانی کی، کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو ظاہر نہیں کیا لہٰذا وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سابق وزیر اعظم پہلے ہی سے یہ سیٹ چھوڑ چکے ہیں اس لئے ان کی نااہلی سے متعلق رٹ مزید قابل سماعت نہیں۔