لاہور: (دنیا نیوز) مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شرکاء وفد کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک، فوجی تنصیبات اور جناح ہاؤس پر دھاوا بولنے والے دشمن کے پیروکار تو ہیں، ایسے عناصر پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
وفد نے کہا کہ ہم پاک فوج کو داد دیتے ہیں جس طرح پاک فوج نے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا، پاکستانی قوم اور پاک فوج کو آمنے سامنے کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، جناح ہمارے محسن ہیں اور پاک فوج ہماری محافظ ہے، یہی وجہ ہے کہ مسیحی برادری بھارت سے زیادہ پاکستان میں محفوظ ہے اور اسکا سہرا پاک فوج کے سر ہے۔
شرکاءِ وفد کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس سمیت شہداء کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تاخیرکارروائی ہونی چاہئے۔