محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published On 04 July,2023 11:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین نے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور دو طرفہ اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات میں زراعت، لائیو سٹاک اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، چین پنجاب میں کاٹن اور چاول کے ہائی کوالٹی بیچوں کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چین کو پنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیش کش بھی کی۔

چینی قونصل جنرل نے حلال میٹ سرٹیفیکیشن کے اجراء میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں جدید کیٹل فارمنگ کے حوالے سے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

محسن نقوی نے دوران ملاقات گفتگو میں کہا کہ کاٹن ریسرچ کے لئے بھی چینی ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا، چینی قونصلیٹ کے تعاون سے ایس پی یو کے جوانوں کو چینی زبان سکھائی جائے گی، زراعت، لائیو سٹاک،آئی ٹی او ردیگر شعبوں میں تعاون کاخیر مقدم کریں گے۔

چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین نے کہا کاٹن کے فروغ کیلئے چائنہ نیشنل کاٹن ایسوسی ایشن اپٹما کیساتھ تعاون کررہی ہے، زراعت اور آئی ٹی کے فروغ کیلئے نگران وزیراعلیٰ کا وژن قابل تحسین ہے۔