تحریک انصاف نے بھی انتخابی نشان کیلئے درخواست جمع کرا دی

Published On 04 July,2023 05:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بھی انتخابی نشان کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

عام انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کی طرف سے اپنے سابق "بلے" کے نشان کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انتخابات سے قبل اپنی مرضی کے انتخابی نشان کے حصول کی درخواست قانونی تقاضا ہے، تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی انتخابات میں بَلّے کے نشان پر ہی حصہ لیں گے۔

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی نشان "تلوار" اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے انتخابی نشان "تیر" الاٹ کرنے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔