کراچی: (دنیا نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 28 جون کو سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں انتہائی مذموم حرکت کی گئی جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یورپی یونین نے توہین قرآن پاک کے معاملے میں صرف زبانی جمع خرچ کیا اور معمولی سا بیان دیا، موجودہ حکمران ٹولے کو اپنے سروں سے ہٹالیں تو کسی ملعون کی ہمت نہیں ہو گی کہ یہ مذموم حرکت کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے ناظم الامور کی طلبی، مختلف شہروں میں احتجاج
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ہمہ گیر اور ہمہ جہتی ہے، ہمیں اپنی صفوں سے ان لوگوں کو الگ کرنا ہو گا جو مغرب کی غلامی میں لگے ہوئے ہیں، حکمران ٹولہ معیشت کے نام پر مغرب کی پشت پناہی کرتا رہتا ہے، حکمران طبقہ حکومت سے ہٹ جائے تو پورا ملک بے مثال نعمتوں سے مالا مال ہے، حکمران ٹولہ معیشت کے نام پر عوام میں خوف طاری کرتا ہے۔