الہ آباد: بارات میں پیسے لوٹنے والا بچہ دُلہے کی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

Published On 05 July,2023 07:49 pm

الہ آباد: (دنیا نیوز) بارات میں پیسے لوٹنے والا بچہ دلہے کی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ چوک الہ آباد کے قریب پیش آیا جہاں کمسن بچہ بارات میں دلہے کی گاڑی کے قریب پیسے لوٹ رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور سے گاڑی چلادی جس سے بچہ گاڑی تلے بری طرح کچلا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمسن بچے کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، دلہے کی گاڑی کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔