مالاکنڈ: مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ ،2 بھائی قتل

Published On 04 July,2023 05:16 pm

مالاکنڈ: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ مالاکنڈ کے علاقے گمبت بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نیتجے میں دو بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

لیویزذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تاحال تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

Advertisement