کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تین روز قبل بھینس کالونی کے جنرل سٹور میں ڈکیتی کی واردات کی دوران 2 افراد کے قتل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جبکہ پولیس قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق سٹور مالک زاہد قریشی اور ان کا رشتہ دار حاجی یونس باہر کھڑے تھے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دونوں کو گولیاں مار دی۔
گولی لگنے کے بعد دونوں زخمی ہوکر گر گئے، جس کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہو گئے، واردات میں ملزمان نے بڑا اسلحہ استعمال کیا تھا۔
زخمی زاہد قریشی واقعہ کے روز ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا تھا، جبکہ دوسرا زخمی حاجی یونس گزشتہ روز ہسپتال میں چل بسا، پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں اب تک ناکام ہے۔