دبئی اور سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

Published On 04 July,2023 11:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے دبئی اور سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایس آئی یو نے کارروائی کے دوران 2 بین الاقوامی ہیروئن سمگلرز گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں وقارحسین اور محمد فیصل شامل ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزموں سے کیپسولز اور لیپ ٹاپ بیگز میں چھپائی ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے، گرفتار سمگلرز 10 لاکھ کی ہیروئن خرید کر 25 لاکھ سے زیادہ میں ملک سے باہر بیچتے ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ منشیات لیاری کے رہائشی شخص سے خریدتے تھے۔