گجرات: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گجرات سرکل نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث 3 ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے اقبال ناصر، رزاق اور طارق محمود نامی ایجنٹس کو گرفتار کیا، ملزمان نے 6 افراد کو اٹلی بھجوانے کے عوض 96 لاکھ روپے وصول کئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان پنجاب کے دور دراز علاقوں میں روپوش تھے، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے گجرات میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
گجرات سرکل نے اب تک درجن بھر سے زائد انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے جو یونان حادثے میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے جس میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔