ایتھنز: (دنیا نیوز) سرد خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہونے کے باعث یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں مسخ ہونے لگیں۔
ایتھنز کے نواحی علاقے کے سرد خانے کا کولنگ سسٹم دو روز سے خراب ہے، اسی سرد خانے میں کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں بھی موجود ہیں جو کہ کولنگ سسٹم خراب ہونے سے مسخ ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام ڈیڈ باڈیز کی حالت پہلے ہی اتنی خراب تھی کہ ان کی شناخت میں بے حد مشکلات درپیش تھیں، اب کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید تشویش ناک ہو چکی ہے۔