گجرات: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ گجرات سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا، ملزم ظفر اقبال نے یورپ بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے، ایف آئی اے لاہور زون نے اب تک 16 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے ہیں۔
واضح رہے کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلرز کیخلاف 37 مقدمات درج کر لئے گئے، ملزمان کیخلاف مقدمات ایف آئی اے لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں درج کئے گئے، اب تک 108 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔