اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے حکام نے یونان کی سمندری حدود میں ہونے والے کشتی حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
کشتی حادثے کے دوران یونانی کوسٹ گارڈ کے کردار پر سوالیہ نشان پیدا ہونے لگے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی یونان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، دباؤ کے باعث ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام یونانی حکام کی جانب سے آپریشن بند کر دیا گیا تھا، آپریشن میں تین بحری جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
دوسری جانب کوسٹ گارڈ کے بیانات میں تضادات نے نئے شکوک و شبہات کو جنم دیا، یونانی حکام نے وضاحت کی کہ انہوں نے مداخلت نہیں کی کیونکہ سمگلر انہیں نہیں چاہتے تھے۔