وزیر آباد: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثے میں وزیر آباد کے لاپتہ افراد کی تعداد 12 ہو گئی، پنڈوری کلاں کے 6 نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔
الٰہ آباد کے دو کزن، شیرا کوٹ، گل والا، فقیروالی اور دلاور چیمہ گاؤں کا ایک ایک نوجوان لاپتہ ہے، فقیر نوالی کا سید حسنین عباس 35 لاکھ روپے کی اراضی فروخت کر کے لیبیا پہنچا تھا، حسنین عباس کی اگلی منزل اٹلی تھی، حسنین عباس 5 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔
ایف آئی اے ٹیم نے لاپتہ ہونے والے 12 نوجوانوں کے اہلخانہ سے DNA سیمپل حاصل کر لیے، لاپتہ نوجوانوں کے گھروں میں سوگ کا سماں ہے، ایجنٹ ابھی تک لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں، لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ بھی کسی معجزہ کے منتظر ہیں۔