بہاولنگر: (دنیا نیوز) ضلع بہاولنگر میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے نواحی گاؤں چک نمبر 38 تھری آر کے قریب ڈاکوؤں نے فیملی سے لوٹ مار کی جس کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دوران ڈکیتی ہاتھا پائی میں ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔