پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے طور خم بارڈر سے گرفتار

Published On 07 July,2023 04:33 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے طور خم بارڈر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چودھری پاک افغان سرحدی گزرگاہ سے فرار ہو رہے تھے، عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کے صاحبزادے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کے لئے سفری دستاویزات بنائی تھیں، جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم عبدالباسط چودھری کو گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔