لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سائفر تحقیقات روکنے کی چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائر کر دی۔
وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کردی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر کے 17جولائی کو جواب طلب کر لیا۔
درخواست وفاقی حکومت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کو 30 نومبر کو طلبی کا نوٹس دیا تھا، وکیل وفاقی حکومت نے کہا عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دئیے اور سنے بغیر یکطرفہ عمل درآمد معطل کردیا، عدالت کے اس فیصلے سے ایف ائی اے تفتیش رک گئی۔
درخواستت میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 6 دسمبر 2022 کو جاری حکم امتناع واپس لے۔